بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ نامور سیاسی سائنسدان اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر، ڈاکٹر جان میئرشیمر کی رائے کے مطابق، اگر امریکہ جنگ کو شدیدتر کر دے تو ایران یقیناً سخت جواب دے گا اور ایران ہی ہے جس کا پلہ بھاری ہے اور وہی فاتح ہوگا۔
انھوں نے کہا: جنگ کے بعد ایران کی پوزیشن جنگ سے پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہوگی اور ٹرمپ کی واحد کامیابی ایران کے سامنے شکست ہے۔
نامور سیاسی سائنسدان اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر، ڈاکٹر جان میئرشیمر نے اس ویڈیو کلپ میں کہا:
آخرکار اس جنگ کے بعد ایران کی پوزیشن پہلے سے بہت بہتر ہوجائے گی۔
میزبان: بات یہ ہے کہ اس جنگ میں کس نے زیادہ قابل قدر چیز حاصل کی ہے، کیونکہ دونوں فریق فتح و کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں؟
جان میئر شیمر: میرے خیال میں ایران بہت واضح طور پر اس جنگ کا حقیقی فاتح ہے۔
صدر ٹرمپ پاکستانیوں کے پیچھے چلا گیا اور ان پر اصرار کے ساتھ، دباؤ ڈالا کہ وہ بہت سنجیدگی سے جنگ بندی کے لئے خوب محنت کریں۔
چنانچہ یہ امریکی تھے جو جنگ بندی کے درپے تھے اور ایران سے جنگ بندی چاہتے تھے؛ کیونکہ امریکی سمجھ رہے تھے کہ جنگ کو بڑے واضح طور پر ہار رہے ہیں اور ان کی کامیابی کی کوئی بھی علامت نظر نہیں آ رہی ہے۔
میرا مطلب یہ ہے کہ اس انتہائی اہم نکتے کو لوگ جان لیں کہ: اگر امریکہ جنگ کو شدید تر کر دے تو ایران پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس کے مقابلے میں اچھی طرح جواب دے گا اور کشیدگیوں میں اضافہ کرے گا؛ اور ہم اس راستے پر جتنا آگے بڑھیں گے، طے یہ نہیں ہے کہ امریکہ فاتح ہو سکے گا۔ بلکہ میری رائے کے مطابق جنگ جتنی زیادہ شدید ہوگی یہ ایران ہے جو غالب رہے گا اور اس مسئلے کا فاتح ہے۔
چنانچہ جو کچھ ٹرمپ چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ اس مخمصے سے بھاگ نکلے، لیکن اس کے سامنے واحد راستہ یہ ہے کہ وہ عملی طور پر اچھی طرح شکست قبول کرے اور کہہ دے کہ "ٹھیک ہے ہم ایران کی شرائط کی بنیاد پر مذاکرات کرتے ہیں اور ایران حتمی طور پر اپنے مطالبات تک پہنچ جائے گا۔"
اور آخرکار، اس جنگ کے بعد، ایران کی صورتحال، جنگ سے پہلے کے مقابلے میں، بہت بہتر ہوجائے گا۔
اس وقت حقیقت یہ ہے کہ ایرانی ہیں جو اس مسئلے کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس کے قواعد متعین کرتے ہیں۔
ایرانی حقیقتاً [40 روزہ جنگ میں] فاتح ہو رہے تھے کہ ٹرمپ اچانک اس مسئلے کو بھانپ گیا اور جنگ کے فوری خاتمے پر اصرار کرنے لگا! [جنگ بندی کی بھیک مانگنے لگا]
ٹرمپ خوب جانتا ہے کہ اگر جنگ جاری رہے تو اس کے المناک نتائج نہ صرف امریکہ اور اس کے عہدہ صدارت کو متاثر کریں گے بلکہ پوری دنیا کو بھی متاثر کریں گے۔
اینکر: تو اس بیان کی رو سے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ میں کیا کچھ حاصل کیا؟
جان میئر شیمر: وہ اس جنگ کو بڑے خوبصورت انداز سے ہار گیا اور یہ اس کی بہت بڑی حصولیابی (achievement)، جنگ کو بھی ہار گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ